Tehreeke Insaf: Poetry by Professor Nadeem dedicated to Imran Khan's image
Love PoetryPoetry1 min read

Tehreeke Insaf: Poetry by Professor Nadeem dedicated to Imran Khan

professornadeem3professornadeem3 April 11, 2023
Share0 Bookmarks 64 Reads0 Likes

تحریک انصاف


آئے گا دور جب یہاں عمران خان کا

جاگے گا پھر نصیب مرے پاکستان کا


ایاک نعبد و ایاک نستعین

طرہ تو بس یہی ہے ہمارے ایمان کا


انصاف کی سیاست ہو، مدینہ کی ریاست

یہ ملک آئیڈیل ہوگا سارے جہان کا


جب ہوگا عمر فاروق کے عدل کا نظام

پھر فکر کیوں عوام کو روٹی مکان کا


پنجابی ، سندھی ، پشتو ، بلوچی ، سرائیکی

اردو کا ملک ہی نہیں ، ہے ہر زبان کا


امریکہ کے ڈرون گرادینگے آتے ہی

قائد کو میرے، فکر ہے ہر مسلمان کا


گر چاہتے ہیں سب کا بھلا، یا د ہو بلا

روزِ الیکشن دن ہے اسی امتحان کا


دل سے ندیمٔ یہ ہے دعا پوری قوم کی

"حامی خدائے پاک ہو عمران خان کا"


جاگے گا پھر نصیب مرے پاکستان کا

( ان شاء الله )

پروفیسر ندیمٔ


No posts

Comments

No posts

No posts

No posts

No posts